یاسر حسین نے حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا

June 29, 2022

پاکستان شوبر انڈسٹری کے معروف میزبان، اداکار اور اسکرین رائٹر یاسر حسین نے حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے متنازع بیانات کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار یاسر حسین نے اس بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آزادی کا مطالبہ کیا ہے کہ اگست کا مہینہ آزادی کا مہینہ ہے اس موقع پر پاکستانی عوام کو بھی مہنگائی اور موجودہ حکومت سے آزادی ملنی چاہیئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اگست میں آزادی بھی دے دیں ہم کو، جان چھوڑیں‘‘

واضح رہے کہ انہوں نے یہ اسٹوری یکم جولائی سے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شئیر کی۔

یاد رہے کہ ان دنوں اداکار و مزبان یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز دبئی کی سیر و تفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔