گڑھی شاہو میں رات بھربجلی بند، لیسکو دفتر کے باہر احتجاج

June 30, 2022

لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بجلی بند رہی ،جس سے رہائشی تمام رات نہ سوسکے، علاقہ کے لوگوں نے حبیب اللہ روڈ پر واقع لیسکو کے آفس کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ اس سلسلہ میں جب حبیب اللہ روڈ پر واقع آفس میں ڈیوٹی پر موجود آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رات کو خرابی ہوئی تھی جلد ہی ٹھیک کر لی جائے گی۔