شہرہ آفاق تاریخی ڈرامہ سیریل ”کورولوس عثمان“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی جائیگی

June 30, 2022

کراچی (جنگ نیوز) ترکی کی مشہور زمانہ شہرہئ آفاق اور تاریخی ڈرامہ سیریل ”کرولوس عثمان“ کی آخری قسط جمعرات کی شام ساڑھے 6 بجے پاکستان کے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ تاریخی پس منظر کی حامل اس سیریل کی کہانی عظیم سلطنت عثمانیہ کے مردِ آہن اور بانی ”عثمان“ کے گرد گھومتی رہی۔ اس ڈرامے میں ایکشن اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ اپنوں کی سازشیں اور بیرونی طاقتوں کی یلغار کے خلاف پُر عزم جدوجہد میں مصروف عثمان اور اُس کے جانثار ساتھیوں کو نہایت دلکش منظر کشی اور ڈرامائی تشکیل کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے دکھایا گیا۔ شائقین کی دلچسپی کیلئے خصوصی طور پر اس ڈرامے کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی نے پہلی ہی قسط سے ناظرین پر اپنا سحر طاری کردیا اور پاکستانی ناظرین نے اپنے برادر اسلامی ملک کے اس ڈرامے کو حد سے زیادہ پسند کیا۔