نور ظفر خان نے اپنے ’کرش‘ سے پردہ اُٹھا دیا

July 01, 2022

پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان کی جانب سے اپنے کرش سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔

نور ظفر خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

نور ظفر خان نے بڑی بہن، اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔

نور ظفر خان کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ اُن کی پسندیدہ کتاب قرآن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کی خوبصورتی سو فیصد قدرتی ہے اور انہوں نے آج تک کوئی بیوٹی ٹریٹمنٹ نہیں کروایا ہے اور نہ ہی فلٹرز کا استعمال کرتی ہیں۔

نور ظفر خان نے شادی کے سوال پر جواب دینے کے بجائے لکھا ہے کہ یہ اُن سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال ہے۔

نور ظفر خان نے کرَش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ اُنہیں ہالی ووڈ اداکار ’کیانو ریوز‘ پر کرش ہے۔