پرموشن کیلئے میگزین میں میگھن مارکل کے رائل ٹائٹل کے استعمال کی تصدیق

July 01, 2022

میگھن مارکل، فوٹو فائل

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے حال ہی میں امریکیسپریم کورٹ کی جانب سےاسقاط حمل کے حق کو ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں ووگ میگزین سے گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں میگھن مارکل کو اس حوالے سے اپنی آواز اُٹھانے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر سراہا جارہا ہے، وہیں کچھ تیز نظر رکھنے والے شاہی مداحوں نے ایک ایسی خاص بات کو بھی نوٹس کیا، جسے شاید دیگر سوشل میڈیا صارفین نے نظر انداز کردیا تھا۔

خاص بات یہ ہے کہ ووگ میگزین کے اصل آرٹیکل میں میگھن مارکل کا رائل ٹائٹل استعمال نہیں کیا گیا تھا جبکہ سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے آرچ ویل ویب سائٹ پر اس آرٹیکل کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ رائل ٹائٹل کا اضافہ کروایا۔

جس کے بعد ووگ میگزین نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں میگھن مارکل کے نام کو ان کے رائل ٹائٹل سے تبدیل کردیا۔

اس بات کی تصدیق میگزین کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جا کر باآسانی کی جاسکتی ہے جہاں پوسٹ اس کی ترمیم شدہ شکل میں دستیاب ہے۔