ناظم جوکھیو کیس، پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مؤخر

July 02, 2022

فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 7 جولائی تک مؤخر کردیا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت میں جمع کرائے گئے پولیس چالان میں جام کریم،جام اویس اور 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی گئی۔

اس موقع پر عدالت نے پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

پولیس کی جانب سے قتل کیس کے چالان میں صرف 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ عدالتی حکم پر کیس میں سے دہشت گردی کی دفعات بھی ختم کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ میں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔