بھارتی مسلمان صحافی کی درخواست ضمانت مسترد

July 02, 2022

عدالت نے محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کرکے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔

بھارتی عدالت نے گرفتار مسلمان صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور انہیں 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 27 جون کو گرفتار کیا تھا، وہ جب سے پولیس ریمانڈ پر تھے، انہیں آج دہلی کی پٹیالہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کرکے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی، ایک ٹوئٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔