مریم نواز نے اپنے بیٹے کےحوالے سے خوشخبری شیئر کردی

July 02, 2022

فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کےحوالے سے خوشخبری شیئر کردی۔

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے، اس حوالے سے مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تیرا شکر ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سوچا خوشخبری آپ سب سے شیئر کرلوں، اللّٰہ سب پاکستانی نوجوانوں کو کامیاب کرے۔