• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع شیرانی بس حادثہ: ژوب سول اسپتال منتقل کی گئی 33 میتوں میں سے 26 کی شناخت ہوگئی

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی 

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بس حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت اور میتوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے، حادثے کی وجوہات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیاجا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ژوب سول اسپتال منتقل کی گئی 33 میتوں میں سے 26 کی شناخت کر لی گئی ہے۔

کوہ سلیمان رینج میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث متاثرہ بس میں مسافروں کا سامان بہہ گیا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کے حادثے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید