• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کیس کی سماعت، جیل ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی سے متعلق کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ طلب کر لیا۔

دوران سماعت عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ اگر قید تنہائی میں رکھا گیا تو کیوں رکھا گیا؟ کیا کہ قید تنہائی کس قانون کے تحت، کتنی دیر کے لیے اور کیا یہ سزا ہے؟ 

عدالت عالیہ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے قید تنہائی کے خلاف کیس میں حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں؟ رپورٹس آنے کے بعد فیصلہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں سہولیات پر بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت عالیہ نے کہا قیدِ تنہائی کے الزامات میں کتنی صداقت ہے؟ تفصیلات جمع کرائیں، دونوں قیدیوں سے متعلق جیل ریکارڈ اور دستاویزات آئندہ سماعت پر ساتھ لانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے نامزد افسران آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ ایسا افسر پیش ہو جو کیس کے حالات و واقعات سے آگاہ ہو۔ 

عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید