ژوب، مسافر بس کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

July 03, 2022

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس بارش کے باعث سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری، حادثے کے زخمیوں کو سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے۔