کراچی: سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکمنامہ وقتی طور پر معطل

July 03, 2022

فوٹو: فائل

تاجروں اور شہریوں کے لیے خوشی کی خبر آگئی، سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکم نامہ وقتی طور پر معطل کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا نوٹیفکیشن 11 جولائی کو ایک بار پھر نافذالعمل ہوگا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور کاروباری برادری کے مطالبے پر کاروباری اوقات میں نرمی کی گئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 10 جولائی تک دکانوں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں پر وقت کی پابندی موخر کی گئی ہے، گیارہ جولائی سے وقت کی پابندی کا اطلاق دوبارہ ہوگا۔

اس سے پہلے سندھ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے رات 9 بجے کاروباری مراکز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز پنجاب میں بھی چاند رات تک مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی۔

پنجاب بھر میں اس فیصلے کا اطلاق اتوار 3 جولائی سے 9 جولائی تک ہوگا جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔