• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں چاند رات تک مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چاند رات تک مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔

 پنجاب بھر میں اس فیصلے کا اطلاق اتوار 3 تین جولائی سے 9 جولائی تک ہوگا، محکمہ محنت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

سرکاری اعلامیے کےمطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے لیے کیا ہے، اس فیصلے سے عید کے دنوں میں کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11جولائی سے پابندی کا اطلاق دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید