اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک، 8 زخمی

July 03, 2022

فوٹو: فائل

اٹلی کے پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ یہ واقع اطالوی الپس کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا۔

اطالوی حکام کے مطابق شمالی اٹلی میں الپس پہاڑی سلسلے میں واقع مارمولادا پہاڑیوں پر گلیشیئر پگھلنے سے برفانی تودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا۔