ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ دیگر کو بھی سہولتیں و مراعات دینا ہونگی، محمود ارشد

July 04, 2022

کراچی(پ ر)شوریٰ ہمدرد کا اجلاس ’ملکی معاشی ابتر صورتحال، بہتری کیسے ممکن ہے‘ کے عنوان سے اسپیکر شوریٰ جسٹس (ر) حاذق الخیری کی زیر صدارت ہوا۔ مہمان خصوصی پاک قطر بزنس کونسل، ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین اور اقتصادی امور کے ماہرمحمود ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ دیگر سیکٹرز کو بھی سہولتیں و مراعات دینا ہونگی۔ اجلاس سے پروفیسر ڈاکٹر اخلاق، جسٹس (ر) ضیا پرویز، ظفر اقبال، ابن الحسن رضوی، سینیٹر عبدالحسیب خان، نسیم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد، عامر طاسین، ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے بھی خطاب کیا۔