کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزمہ انمول عرف پنکی ودیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ملزمہ پنکی کے خلاف گارڈن تھانے میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ملزمہ کے خلاف منشیات اور اسلحہ کے مقدمات درج ہیں۔جیل حکام نے پنکی و دیگرملزمان کو پیش نہیں کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش ہونے کے احکامات جاری کردیے۔عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمات کی نقول فراہم کی جانی ہے ،ملزمان کو لازمی پیش کیا جائے۔