کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی نے ہانگ کانگ سے کراچی پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 14نئے آئی فون 18پرو میکس اور شراب کی 2بوتلیں برآمد کرلیں۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق مسافر نگرانی محسوس ہونے پر واش روم چلا گیا اور تقریباً 20 منٹ بعد واپس آیا، تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ مزید پوچھ گچھ پر مسافر نے 14 نئے موبائل فون رکھنے کا اعتراف کیا۔