کراچی: محکمہ موسمیات کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

July 04, 2022

کراچی میں محکمہ موسمیات کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سچل تھانے کے گشت پر مامور اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزمان سے مقابلہ کیا جس میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ2 فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب کالا پل کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔