پنجاب اسمبلی: حکومتی نمائندگان کی عدم شرکت، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا

July 05, 2022

پنجاب اسمبلی کی عمارت

پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا، حکومتی نمائندے اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں پہنچے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق طے ہونا تھا، حکومت اور اپوزیشن کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس اسپیکر پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بلایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

صوبائی وزرا ملک احمد خان، اویس لغاری اور حسن مرتضیٰ کو اجلاس میں بلایا گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر سبطین خان، راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین نے اجلاس میں شریک ہونا تھا۔

محمود الرشید، ارکان اسمبلی ندیم کامران اور خلیل طاہر سندھو نے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق بات چیت ہونا تھی۔