• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی تحائف کے پیغامات سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر گردش کر رہے ہیں، الرٹ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نئے سال کی آمد پر سائبر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

نئے سال کے موقع پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف سے متعلق پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر مبارک باد لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر گردش کر رہے ہیں۔

ایجنسی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنا واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنی خوشیوں کو ہیکرز کی نظر نہ لگنے دیں، ہوشیار رہیں اور محفوظ رہیں۔

قومی خبریں سے مزید