وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حقیقی ترقی وہی ہے، جس سے ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو۔
انہوں نے کہا کہ ریڑھی بان برسوں سے کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے تھے آج انہیں چھت مل چکی ہے، ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ’سہولت آن دی گو بازار‘ پروگرام کے تحت ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد اسٹالز کی قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی۔
لاہور میں 10 مقامات پر سہولت آن دی گو بازار لگ گئے ہیں، فروری تک لاہور کے مزید 5 مقامات پر بازار فنکشنل کیے جائیں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بازار میں پھل، سبزیاں،چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی، رمضان میں ملنے والی سستی اشیاء سال بھر دستیاب ہوں گی۔