وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکم جنوری 2026ء سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان میمن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم ٹیگ کے لیے مختلف مقامات پر 16پوائنٹس قائم ہیں، 14نومبر سے اب تک تقریباً1 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے۔
عرفان میمن نے مزید کہا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی، ٹیگ ریڈرز کو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ یکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال کر دیےجائیں گے۔