• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: مویشی منڈی جانے والے شہریوں کیلئے مفت شٹل سروس کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں جانے والے شہریوں کی سہولت کے لیے 6 جولائی سے 9 جولائی تک مفت شٹل سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ بلدیات کے مراسلے کے مطابق شہریوں کو مویشی منڈیوں تک لےجانے کے لیے شٹل سروس صبح 7 سے رات 9 بجے تک چلائی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق جانوروں کے ہر سیل پوائنٹ کے لیے کم ازکم 2 گاڑیاں بطور شٹل سروس چلائی جائیں گی۔

محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو شٹل سروس کے لیے گاڑیوں کی فراہمی کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید