بورس جانسن کی کابینہ میں استعفوں کا سلسلہ جاری

July 06, 2022

فائل فوٹو

بورس جانسن پر کابینہ اور حکومتی عہدیداروں کے عدم اعتماد کا سلسلہ جاری ہے، کابینہ میں نئے وزراء کی تعیناتیوں کے باوجود استعفوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔

منسٹر فار چلڈرن ول کوئنس اور سالسٹر جنرل الیکس چاک بھی عہدوں سے مستعفیٰ ہوگئے، منسٹر برائے اسکولز رابن واکر نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پارلیمانی پرائیوٹ سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ لارا ٹروٹ کے ساتھ ساتھ پارلیمانی پرائیوٹ سیکریٹری برائے ویلز ورجینیا کروسبی بھی عہدے سے مستعفی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

کینیا اور مراکش کے لئے تجارتی ایلچیوں تھیو کلارک اور اینڈریو موریسن نے بھی عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کابینہ،حکومتی عہدوں سے مستعفی ہونے والے وزراء کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔