اورنگی ٹاؤن میں بچے پر بہیمانہ تشدد میں ملوث باپ پکڑا گیا

July 06, 2022

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بچے پر بہیمانہ تشدد میں ملوث باپ کو اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے گرفتار کرلیا گیا۔

بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے نیند سے بیدار کرنے پر 8 سالہ بیٹے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔