اسلام آباد: فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے پر 5 ملزمان گرفتار

July 06, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا ہے، کارروائی راولپنڈی، اسلام آباد اور سکھر سائبر کرائم سرکل نے کی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کو راولپنڈی اور غلام نبی کو خیرپور سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان شکایت کنندہ کی فحش تصاویر، ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کے زیرِ استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے غیرقانونی سمز، جعلی کیش اکاؤنٹس بنانے والے گروہ کو گرفتار کیا، ملزمان کی شناخت ناظم، ضیاء المصطفیٰ، عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شکایت کنندہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے دھوکے سے ہتھیائے، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے اور تفتیش جاری ہے۔