وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے رات گئے اسلام آباد کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے شہریوں سے رجسٹریشن اور فیول ریلیف کے حصول میں مسائل سے متعلق دریافت کیا۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف ایک بار ہی کیا جائے، اسے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
شزا فاطمہ نے عوام کو وزیرِ اعظم فیول ریلیف اسکیم کی درست رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔
انہوں نے انتظامیہ کو تمام اہلیت رکھنے والے رجسٹرڈ شہریوں تک رعایت کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے پمپس پر سستا پیٹرول دینے میں ٹال مٹول یا انکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔