مسلم لیگ (ق) کی تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم شروع

July 07, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور انتخابی مہم شروع کردی ہے اور انتخابی حلقہ جات میں مسلم لیگی کوآرڈی نیٹرز کا تقرر کردیا ہے اور مسلم لیگ کے تمام ونگز او ر عہدیداران پر مبنی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی اور انتخابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گی۔ حلقہ پی پی158کیلئے شیخ عمر کو کوآرڈینٹر حلقہ 158مقرر کیا گیا اور ان کی قیادت میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔