کراچی: ملیر جیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن مکمل

July 07, 2022

کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رینجرز کی جانب سے کیا گیا سرچ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔

ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہملیر جیل میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران قیدیوں کو بیرک سے نکال کر تلاشی لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران قیدیوں سے کوئی بھی ممنوع چیز نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران قیدیوں کے سامان کو بھی چیک کیا گیا، سرچ آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔