حکومت کی سیاست گردی انتہا کی ہے، حلیم عادل شیخ

July 07, 2022

فائل فوٹو

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کی سیاست گردی انتہا کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے شورٹی بانڈ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی 18جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔