وزارتِ صحت کا بعد از حج آپریشن اہم فیصلہ

July 08, 2022

فائل فوٹو

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب وزارتِ صحت نے بعد از حج آپریشن اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق حج سے واپسی پر حاجیوں کا ایئر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر حج نے ڈی جی سی اے اے کو تفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

وزارت صحت نے سی اے اے سے پرائیویٹ ایئر لائنز کے ذریعے آنے والے حاجیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مراسلے کے مطابق ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیلیے ایئر پورٹس پر سی اے اے اور اے ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے۔