کراچی میں11 بجے تک ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری

July 24, 2022

فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران آج صبح 11 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلشنِ حدید میں بارش 10 ملی میٹر، صدر میں 9ملی میٹر اور کیماڑی میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

نارتھ کراچی میں 6 اعشاریہ 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل، گلشنِ معمار اور کورنگی میں 5 اعشاریہ 2 ملی میٹر، فیصل بیس پر 4 اعشاریہ 5 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ اور اورنگی ٹاؤن میں 4 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 3 اعشاریہ 4 ملی میٹر جبکہ مسرور بیس پر 1 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں سب سے کم بارش گڈاپ ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی ہے۔