پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

July 26, 2022

—فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں متاثرہ آبادی کو غذائی اور طبی امداد دے رہی ہیں۔

پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں ضلع جامشورو، گھارو گرڈ اسٹیشن میں موجود ہیں۔

پاک فوج کی ٹیمیں کراچی کے ضلع جنوبی سمیت شارعِ فیصل، نیپا چورنگی، صوبہ بلوچستان میںجنوبی لسبیلہ، تربت اور کوئٹہ میں بھی امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیموں نے طبی سہولتوں سمیت ریلیف کیمپ قائم کیے اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن بھی تقسیم کیا ہے۔