سندھ میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ اہم اعلان آ گیا

July 29, 2022

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی بروز اتوار کو ختم ہورہی ہیں، فی الحال اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔