شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش، سیلابی ریلے

July 30, 2022

شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر ڈوب گئی، جس کے باعثکئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

زیارت آنے اور جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ادھر پاک افغان بارڈر باب دوستی آمد و رفت کیلئے بند ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے اور سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کو بلوچستان سے ملانے والی خضدار شہداد کوٹ ایم ایٹ قومی شاہراہ بھی شدید موسم کے باعث بند ہے۔