دسویں جماعت جنرل گروپ کے ریگولر، پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

July 30, 2022

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت جنرل گروپ کے ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جنرل گروپ میں مدحت اسلم نے پہلی، حافظ منہال اعجاز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب سماعت و گویائی سے محروم طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمل کمار نے پہلی، مریم عزیز نے دوسری اور فرح اسرار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔