کراچی میں ہلکی بارش، مزید بادل برسنے کا امکان

July 31, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

سیلابی ریلوں سے بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جبکہ اہم شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔