پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

August 02, 2022

دبئی میں مقیم پاکستانی رائیڈر عبدالغفور کی ایک نیکی نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے دل میں گھر کرلیا۔

پا کستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر لیے ایک مصروف سڑک سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا روڈ کے بالکل بیچ میں اینٹیں گری ہوئی ہیں جس سے کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

عبدالغفور نے اپنی موٹر سائیکل ایک طرف کھڑی کی اور اینٹوں کو سڑک سے ہٹا دیا اور پھر وہ تو اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئے لیکن ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی اس نیکی پر انہیں سراہا۔

شیخ حمدان نے عبدالغفور سے کہا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور وطن لوٹتے ہی ان سے ملاقات کریں گے۔