امریکی ڈالر مزید سستا، 226 روپے 15 پیسے کا ہو گیا

August 04, 2022

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔

کاروبار کے اختتام پر آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 226 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر آج 2 روپے 64 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں رواں ہفتے ڈالر کی قیمت 13 روپے 22 پیسے کم ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک: کاروبار کا مثبت رجحان

ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے۔