• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں بہتری اور امریکی ڈالر مسلسل نیچے رہا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر روپے 58 پیسے سستا ہو کر 228 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کے سامنے روپیہ تگڑا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلر ملک بوستان کاکہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 226 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کیا کہنا ہے ؟

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ڈالر نیچے آیا ہے۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی وجہ سے ہی غیریقینی صورتحال تھی۔

میٹنگ کی تاریخ سامنے آنا ایک بڑی ڈیولپمنٹ ہے، بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ہمارے پاس ڈالر زیادہ ہوں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید