عالیہ نے تصاویر میں رنبیر کے اداس نظر آنے کی وجہ بتادی

August 04, 2022

بالی ووڈ کی نوبیاہتا فلمی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ان دنوں ہر جگہ چرچے ہیں۔

عالیہ اپنی نئی نیٹ فلکس فلم ’ڈارلنگز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ شیفالی شاہ اور وجے ورما اہم کرداروں میں ہیں۔

اس پروموشن کے دوران جب عالیہ سے رنبیر کے ہر تصویر میں اداس نظر آنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ایک لمحے کو پلٹ کر بڑے شاعرانہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ دراصل ان کی آنکھیں چہرے کے اندر کی جانب ہیں جس کی وجہ سے وہ یاتو بہت سنجیدہ یا پھر اداس نظر آتے ہیں، لیکن یہ صرف ان کا چہرہ ہے۔

اسی طرح اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں ذہنی تناؤ میں مبتلا نظر آرہی ہوں، اس کی وجہ میرے چہرے کی بناوٹ ہے جس میں بھویں چڑھی ہوئی اور ماتھے پر بل نظر آتا ہے لیکن یہ صرف دیکھنے والے کا تاثر ہے، بالکل ایسا ہی معاملہ رنبیر کا ہے، وہ تو اکثر مسکراتے اور ہنستے ہیں تاہم ہوسکتا ہے کہ آپ یہ کہیں کہ انہیں میں ہنساتی ہوں۔