میرانشاہ: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

August 04, 2022

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی انصر علی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔