غزہ پر اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 2 فلسطینی شہید، 19 زخمی

August 05, 2022

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر میں واقع برج فلسطین نامی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہوگئے۔ تحریک جہاد اسلامی نے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔