ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ویکسین کی خریداری میں بے ضابطگیاں، تحقیقاتی کمیٹی قائم

August 06, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کےلئے ویکسین کی خریداری میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف پروگرام کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد محمودنےپی سی ون کےمطابق ہیپاٹائٹس بی کی 15 لاکھ ڈوزز خریدنے کی بجائے 30لاکھ ڈوزز کا آرڈر بک کروایا مگر پروگرام کو صرف 15لاکھ ڈوزز ہی ملیں باقی 15 لاکھ کی رقم خرد برد کر لی گئی ،وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ صحت پنجاب نے گریڈ 21کے آفیسر سید طاہر رضاہمدانی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور 60روز کے اندر اندر اپنی رپورٹ حکام کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔