بدلتی صورتحال پر مشاورت کیلئے ن لیگی رہنما لندن طلب

August 06, 2022

لاہور/ لندن(پی پی آئی) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے متعدد رہنمائوں کو لندن طلب کرلیا ہے ۔

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ جبکہ کئی رہنما پہلے سے لندن میں ہی موجود ہیں اور دیگر ایک دو روز میں لندن روانہ ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں میاں نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔