اسلامک گیمز کیلئے پاکستانی ایتھلیٹس ترکی پہنچنا شروع

August 07, 2022

بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) اسلامک گیمز کیلئے شاٹ پٹ ایتھلیٹ جمشید علی اور پی او اے کے سکریٹری خالد محمود برمنگھم سے ترکی پہنچ گئے۔ آٹھ اگست سے شروع ہونے والےایونٹ کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے20 کھلاڑی اور آفیشلز بر منگھم سے ہی پیر تک مختلف فلائٹ سے ترکی پہنچیں گے۔دستے کے چیف ڈی مشن حنیف اورکزئی اور ڈپٹی چیف ڈی مشن جہانگیر احمد اسلام آباد سے ترکی پہنچ گئے ہیں۔