کربلا حق وباطل کا معرکہ، حق کامیاب اور باطل ہمیشہ کیلئے مٹ گیا، ثروت اعجاز

August 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹنگ ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ حق وصداقت کے علمبردارصبر و استقامت پیکرتھے،سانحہ کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا حق کامیاب اور باطل ہمیشہ کے لئے مٹ گیا،دین اسلام کی بقاء وسلامتی کیلئے سیدنا امام حسین لازوال قربانیاں دیکر دنیا کو پیغام دیا محمد مصطفی ﷺ کے دین کا تحفظ کرنا اوردین کی سلامتی کیلئے جان ومال اولاد سب کچھ قربان کرنا ہی حسینیت ہے،سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم و جابر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثال قائم کردی کہ ظالم وجابر،فاسق کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو گھر بار اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا اہل حق کا شیوہ ہے۔