چیف سیکرٹری پنجاب کی عہدے پر مزید کام سے معذرت

August 07, 2022

لاہور( نمائندہ جنگ) چیف سیکرٹری پنجاب کامرا ن علی افضل نے پنجاب میں مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کوخدمات واپس لینے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پنجاب میں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے اس لئے پنجاب سے خدمات واپس لے لی جائیں ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے گزشتہ روز گورنر ھاؤس میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی ان کی جگہ سیکرٹری آئی اینڈ سی پنجاب نے فرائص انجام دیے۔

چیف سیکریٹری کے قریبی ذرائع کے مطابق چیف سیکرتری کا اصولی موقف ہے کہ تبادلے سیاسی بنیاد پر نہیں کارکردگی کی بنیاد پرہونے چاہئیں، ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا۔