جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور سینئر تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی آج”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان!!

August 07, 2022

کراچی (جنگ نیوز) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میری بیگم مجھے پیار سے ”حافظ صاحب“ کہہ کر پکارتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران کالم نگار اور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ عمران خان جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو میرے دوست بن جائیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں اتوار کی شب11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔