ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا: وزیرِ اعظم

August 08, 2022

فوٹو۔۔۔بشکریہ ٹوئٹر

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شہبا ز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم کا جذبہ اور محنت نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ارشد صاحب کو آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

1966ء کے بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔